پنجاب اسمبلی: اسپیکر کی تعریف، اپوزیشن اراکین نے کی

Chaudhry Pervez Elahi

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن اراکین نے اسپیکر صوبائی اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنقید کرنے والوں کو شرمندگی ہوگی۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی کورونا وائرس کا شکار

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن اراکین نے اس بات کا اظہار اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت منعقدہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا جو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایس او پیز کے تحت اجلاس منعقد کرانا ممکن نہیں تھا اس لیے متبادل جگہ کا بندوبست کیا گیا ہے۔

انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ اجلاس سے قبل ہی بیانات آنا شروع ہوگئے کہ خرچ بہت زیادہ آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلیوں کو تالے لگادیے جائیں تو خرچ نہیں آئے گا۔

وزیراعظم کےاستعفے کے متبادل بہت ساری پیشکش ہیں، پرویز الہیٰ

پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اجلاس کے آخر میں جتنا بل بنے گا اس میں بھی مزید کمی کرانے کی کوشش کروں گا۔

ویڈیو لنک اجلاس میں شرکا کو انہوں نے بتایا کہ اراکین کے بیٹھنے کے لیے تیسرا ہال ہوٹل والوں سے ہم نے مفت لیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شرکا کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کرا کرآئیں اورفیس ماسک لازمی استعمال کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ تمام اراکین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی مختص کردہ نشستوں پر بیٹھیں گے۔

پنجاب اسمبلی: سالانہ بجٹ میں 31 کروڑ روپے کی کمی

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت منعقدہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں اسمبلی کی نئی عمارت کی جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔


متعلقہ خبریں