پنجاب:کورونا وائرس کے ایک ہزار39 نئے کیسز رپورٹ


لاہور: پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے ایک ہزار39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 29 ہزار 489 ہو گئی ہے، لاہورمیں 817، ننکانہ صاحب میں 18، قصور میں 19 اور شیخوپورہ میں 42 کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگی ایم پی اے شوکت منظور کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں 81، جہلم میں 46، گوجرانوالہ میں 50 اور سیالکوٹ میں 79 نئے کیس سامنے آئے۔

ناروال میں 5، حافظ آباد میں 4، منڈی میں 2، ملتان میں 96، خانیوال میں 9، وہاڑی میں 5 اور فیصل آباد میں 128 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق چینوٹ میں6، جھنگ میں 9 اوررحیم یار خان میں 42 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ترجمان کا کہنا ہے کہ سرگودھا میں 41، خوشاب میں ایک، بھکر میں 21 اور بہاولنگر میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب کے شہر بہاولپور میں 27، لودھراں ایک، ڈی جی خان میں ایک اور مظفر گڑھ میں کورونا وائرس کے 36  کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق راجن پور میں 2، لیہ میں 8، ساہیوال میں 20، اوکاڑہ میں 12 پاکپتن میں 6 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

صوبے میں کورونا وائرس سے 30 مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 570 ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 4,131 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 80,463 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,688 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 28 ہزار 923 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں