ماہر تعلیم و لسانیات پروفیسر شوکت مغل 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے


ملتان : چیئرمین سرائیکستان قومی کونسل، ماہر تعلیم و ماہر لسانیات پروفیسر شوکت مغل 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

پروفیسر شوکت مغل 60 کتابوں کے مصنف تھے جن میں سے 50 کتابیں سرائیکی لسانیات پر تحریر کیں، وہ  سرائیکی ادبی بورڈ کے صدر بھی تھے۔

مرحوم پروفیسر شوکت مغل ان دنوں سات جلدوں پر مشتمل جامع سرائیکی لغت پر کام کررہے تھے۔ انہوں  نے سرائیکی تحریک اور شعبہ تعلیم کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ۔

معروف فکشن نگار اور مترجم ڈاکٹر آصف فرخی انتقال کر گئے

مرحوم مختلف اخبارات، رسائل و جرائد میں بطور کالم نگار اور ریڈیو ،ٹی وی سے بھی منسلک رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دن معروف فکشن نگار اور مترجم ڈاکٹر آصف فرخی تین دن علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر آصف فرخی کو دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

ڈاکٹر آصف فرخی 16 ستمبر 1959ء کو کراچی میں نامور ادیب اسلم فرخی کے گھر پیدا ہوئے،ان کی والدہ ڈپٹی نذیر احمد کی پڑپوتی اور شاہد احمد دہلوی کی بھتیجی ہیں۔

معروف تعلیم دان پروفیسر انوار احمد زئی انتقال کر گئے

انہوں نے ڈائو میڈیکل کالج کراچی سے ایم بی بی ایس کیا جبکہ ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ سے ماسٹرز کی ڈگری لی۔

ڈاکٹر آصف فرخی نے آغا خان یونیورسٹی کراچی، اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف اور حبیب یونیورسٹی کراچی میں عملی زندگی کی جدوجہد میں حصہ لیا۔

انہوں نے ادبی جریدے ’’دنیا زاد‘‘ کی ادارت اور ایک اشاعتی ادارے’’ شہرزاد‘‘ کی انتظامی ذمہ داریوں کو بہ خوبی نبھایا اور ساتھ ہی ساتھ افسانے لکھے، تراجم کئے، تنقید کی، اخبارات میں کالم لکھے اور شاعری بھی کی۔

ان کی مشہور کتابوں میں عالم ایجاد، آتش فشاں پر کھلے گلاب، چیزیں اور لوگ، چیزوں کی کہانیاں، اسم اعظم کی تلاش اور میرے دن گزر رہے ہیں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں