وفاقی حکومت کا انتباہ، لاک ڈاؤن سخت ہوسکتا ہے: شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، سینیٹر شبلی فراز نے شوکت چیمہ اور غلام مرتضیٰ کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

شہباز شریف بھاگنے کے بجائے قانون کا سامنا کریں، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس میں عوام سے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی درخواست کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو حکومت لاک ڈاؤن کو سخت کردے گی۔

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ این سی او سی روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس سے متعلق معلومات اکٹھا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ہی حکومت کی اولین ترجیح غربا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احسان پروگرام کے تحت غربا میں رقوم تقسیم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کی بندش سے غریب اپنے بچوں کو کھانا نہیں کھلا سکتے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کاروبار شروع کرنے کے لیے لاک ڈاؤن کو ختم کیا گیا اور اس کے لیے ساتھ ہی ایس او پیز جاری کیے گئے تاہم انہوں نے افسردہ لہجے میں کہا کہ سب نے دیکھا کہ ایس او پیز پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔

شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے، شبلی فراز

ان کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ہی سے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے اور اس کو مزید پھیلاؤ سے روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو کورونا وائرس مزید پھیلے گا۔

اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 75 فیصد لوگ کاروبار سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی بری حالت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہماری صوابی کی خاتون ایم این اے اورمولا بخش چانڈیو بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کورونا وائرس کسی بھی وقت کسی کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا ہم روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اعتراف کیا کہ ہمارے اندازوں کی نسبت کورونا وائرس کے کسیز کم ہوئے ہیں اور اموات بھی کم ہوئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے ٹڈی دل کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت نے ٹڈی دل کے حوالے سے حکمت عملی جنوری میں ترتیب دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل ایران سے داخل ہوا ہے۔

مریم نواز ایٹمی قوت بنانے والوں کی محنت کو اپنے خاندان سے نہ جوڑیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے کرنے والے طیاروں کی تعداد 15 کردی جائے گی۔


متعلقہ خبریں