عالمی وبا کے خوں آشام پنجے تیز، اہم شخصیات نشانہ بننے لگیں

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس نے گزشتہ مہینوں کی نسبت اب تیزی سے پاکستان میں بھی لوگوں کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔

پشاور: مرحوم ڈاکٹر جاوید کے جونیئر ڈاکٹر کا نتیجہ مثبت آگیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے آج ہی لوگوں سے ایک مرتبہ پھر درخواست کی ہے کہ وہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں وگرنہ وفاقی حکومت لاک ڈاؤن سخت کردے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے قبل بھی متعدد وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے تعلق رکھنے والے وزرا، مشیران اوراراکین اسمبلی سمیت سماجی رہنماؤں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں وگرنہ اس مہلک وبا کو پھیلنے سے روکنا ازحد مشکل ہو جائے گا۔

ن لیگی ایم پی اے شوکت منظور کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

اس وقت عملاً صورتحال یہ ہے کہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، ڈاکٹرز اور طبی عملے سے تعلق رکھنے والے افراد، شوبز ستارے، کھلاڑی اور پولیس افسران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد اس مہلک وبا کا نشانہ بن چکے ہیں۔

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے متعدد افراد اس مہلک وبا کو اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دے چکے ہیں جب کہ کئی زندگی کی بازیاں ہار بھی گئے ہیں۔

سندھ: کورونا سے جاں بحق صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اس وقت پورے ملک میں ایسے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں جو قرنطینہ میں ہیں اورمہلک وبا کے خلاف جنگ لڑنے میں مصروف ہیں جب کہ بہت بڑی تعداد اس وبا کے ساتھ رہنا بھی سیکھ رہی ہے جیسا کہ وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ جب تک کورونا سے بچاؤ کی ویکسین تیار نہیں ہو جاتی اور اس کا علاج دریافت نہیں ہوتا اس وقت تک کورونا کے ساتھ رہنا سیکھنا ہو گا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ کے وزیر برائے کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ نے گزشتہ روز دار فانی سے کوچ کیا تو آج خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر اوررکن اسمبلی میں جمشید کا کا خیل داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

وفاقی حکومت کا انتباہ، لاک ڈاؤن سخت ہوسکتا ہے: شبلی فراز

حکومت سندھ کے افسر اوروزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی سید مہدی شاہ کا کورونا کی وجہ سے انتقال ہوچکا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی فضل آغا اور ان کی اہلیہ کا کورونا کے باعث انتقال ہو چکا ہے۔ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی شوکت منظور بھی کورونا کی وجہ سے دنیائے فانی سے منہ موڑ گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب شدید علالت کا شکار ہونے والے51 سالہ لیگ اسپنر ریاض شیخ بھی انتقال کرگئے ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے ریاض شیخ نے 43 فرسٹ کلاس میچز کھیلے تھے اوران دنوں معین خان کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

سندھ: کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان سینیٹر مولا بخش چانڈیو مہلک وبا کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید اور ایس ایس پی کورنگی، کراچی فیصل عبداللہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ممتاز ٹی وی اداکار اور ڈائریکٹر یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں رہ کر اس مہلک وبا کو شکست دے رہے ہیں۔

ڈی جی صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر طاہر ندیم نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ ان کی جگہ اب ایڈیشنل ڈی جی ڈاکٹر نیاز ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 64 لاکھ 74 ہزار سے بڑھ گئی، 3 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہلاکتیں

عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق، ٹی وی آرٹسٹ روبینہ اشرف، معروف فنکارہ سکینہ سموں اور اداکار نوید رضا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں رہ کر باقاعدہ مہلک وبا سے جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔

کورونا وائرس کو پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی برگیڈیئر (ر) راحت امان اللہ بھٹی اپنے بیٹےعمر کے ہمراہ قرنطینہ میں رہ کر شکست دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی کے عنایت اللہ اور اے این پی کے رکن اسمبلی بہادر خان کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے سماجی تنہائی اختیار کرلی ہے۔

کورونا وائرس، پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار سے زائد کیسز، اموات 1688تک جا پہنچیں

چیف جسٹس بلوچستان جمال مندوخیل اوران کے خاندان کے دیگر پانچ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی اور صوبائی وزیر زمرک اچکزئی کے بیٹے بھی اس مہلک وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ ، سلیم کھوسہ، ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون، سیکرٹری ایجوکیشن غلام علی سمیت چند دیگر بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر اچکزئی بھی وائرس کا نشانہ بننے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔

رکن خیبرپختونخوا اسمبلی میاں جمشیدکاکاخیل کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک سات اراکین قومی اسمبلی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

کورونا سے متاثر ہونے والوں میں شہریارآفریدی ،عامر ڈوگر، پیر ظہور حسین قریشی، وجیہہ اکرم، گل ظفر خان اورمحبوب شاہ شامل ہیں۔

کورونا وبا: کراچی میں دو دن سے ہر 75 منٹ بعد ایک شخص جاں بحق

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ایڈیشنل جج صاحبان سمیت جوڈیشل مجسٹریٹس کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ چھ پولیس اہلکار، 35 صحافی اوردرجنوں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف بھی نشانہ بن چکا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق لاہور پولیس کے چار ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کے ٹیسٹ کیے گئے تو ان میں سے 205 کورونا وائرس سے متاثر نکلے جب کہ 84 صحتیاب ہوگئے لیکن ڈی ایس پی سمیت پانچ اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کا گائنی وارڈ 15 روز کے لیے بند

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ممتاز سماجی رہنما اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی سمیت دیگر درجنوں افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت اس مہلک وبا کو شکست فاش دی ہے۔ ممتاز گلوکار سلمان احمد بھی اس مہلک وبا کے خلاف باقاعدہ جنگ جیت چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں