پی آئی اے کا طلباء کو لانے کیلئے خصوصی طیارہ چین بھیجنے کا فیصلہ


اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے چین سے  طلبا کو لانے کے لیے خصوصی طیارہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 5 جون کو ووہان سے اسلام آباد روانہ ہو گی جس سے 300 طلبا وطن واپس آئیں گے۔

خصوصی طیارہ ووہان میں پھنسے طلبا کو لے کر پاکستان پہنچ گیا

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین کے شہر ووہان میں پھنسے طالب علموں کولےکر پاکستان پہنچا تھا۔

پی آئی اے کی پروازپی کے 8872 کے ذریعے250 سے زائد طالب علم اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچےجہاں ان کی مکمل طبی جانچ کی گئی۔

پاکستانی طالب علموں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی چیک کی گئی۔ طالب علموں کومختص ہوٹلز کے قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اب ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر طلبا کو گھروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ اور سمندر پار پکستانیز کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ چین کے صوبے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

اسلام آباد میں چینی سفارت خانے نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہمیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ تین پاکستانی شہریوں کو صوبہ گوانگ ڈونگ اور شینزین کے اسپتالوں سے علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کا معاملہ، والدین کا حکومت کو الٹی میٹم

چینی سفارت خانے ڈسچارج کیے گئے پاکستنانیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے چین کی میڈیکل ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔


متعلقہ خبریں