وزیراعظم پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس کی شفاف اور غیرجانبدار تفتیش یقینی بنائیں، پالپا

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان ایئرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس کی شفاف اورغیرجانبدار تفتیش یقینی بنائیں۔

پالپا کے ترجمان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید پائلٹ کے اہل خانہ سے گورنر پنجاب کےذریعہ کیا گیا اپنا وعدہ پورا کریں۔

انہوں نے کہا کہ خطوط، رپورٹس اور آڈیو و یڈیو جاری ہونا تحقیقات پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے، پرواز سے متعلق محدود تفصیلات بدنیتی کے تحت جاری کی جا رہی ہیں۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ، تحقیقاتی ٹیم اہم شواہد کے ہمراہ واپس روانہ

ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ جیسےمحفوظ مقام پر بنائی جانے والی رن وے کی ویڈیو لیک ہونا سوالیہ نشان ہے،حادثے سے متعلق صرف وہ تفصیل لیک کی گئی جو پائلٹ کے اقدامات پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے ٹی سی، ٹاورکنٹرول کے طریقہ کار اور لینڈنگ کی دوسری کوشش میں اے ٹی سی کی ہدایات سوالیہ نشان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ناقص پلاننگ، پالپا اور دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائی، طویل فلائٹ ڈیوٹی پائلٹ کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں