بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے، آئی ایس پی آر


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے جواب ہےکہ ہم تیار ہیں، بھرپورطاقت سے جواب دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھرپور طاقت سے جواب کا مظاہرہ بھارت نے گزشتہ سال دیکھ لیا تھا۔

ایل اوسی پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہو تی جا رہی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ بھارت ہم پر لانچ پیڈ کا الزام لگاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این مبصر گروپ کو مکمل آزادی ہے اوروہ پاکستان سائیڈ پر جہاں چاہیں آجا سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ عالمی میڈیا کو بھی کئی بار ان علاقوں میں لے کر جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کسی قسم کی رسائی سے انکار نہیں کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ خطے میں تمام دیرینہ معاملات کا تعلق بھارت کےساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت وہاں بھی مداخلت کررہا ہے جہاں اس کی سرحدیں نہیں ملتی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا کہ بھارت جوالزام لگا رہا ہے اس کے شواہد کا تو آج کل ہونا مسئلہ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بھی یواین مبصرگروپ اورعالمی میڈیا کو رسائی دے توچیزیں بہت کلیئر ہو جائیں گی۔

 بھارت کا ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں کا دعویٰ بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخارنے واضح کیا کہ بھارت سمجھ لے کہ کسی بھی فوجی مہم جوئی کے نتائج ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج نا قابل کنٹرول ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ سے نہ کھیلا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابرافتخارنے یاد دلایا کہ بھارت کے کواڈ کاپٹرز نے کئی بارخلاف ورزیاں کیں جنہیں مارگرایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر گزشتہ کچھ عرصے سے صورتحال بہت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج بہت بہترطریقے سے جواب دے رہی ہے۔

مخالفین ہر دفعہ ہمارے دلیرانہ جواب سے حیران ہوں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سات سال کے بچے کو بھی معاف نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا سب سے بڑا ڈراما پلواما ٹو تھا۔ انہوں نے کہا کہ دن کی روشنی میں گاڑی کو تباہ کیا گیا تاکہ شواہد نہ مل سکیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت اس ساری کا رروائی کے ذریعے اسٹیج بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو بعض محاذوں پر بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو نیپال سرحد پر نقشوں میں بھی بڑی شرمندگی ہوئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ بھارت میں اسلاموفوبیا کی اٹھنے والی لہر کو پوری دنیا نے محسوس کیا ہے۔

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 3 شہری زخمی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجرجنرل بابر افتخارنے کہا کہ بھارت میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے اس کی معیشت کو دھچکے لگ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں