خیبر پختونخوا: کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق، 476 متاثر

کورونا: 92 سالہ بزرگ انتقال کے 18 روز بعد زندہ برآمد

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق جبکہ 476 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اموت کی تعداد 500  جبکہ کیسز کی تعداد 11 ہزار 373 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 4,131 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 80,463 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,688 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 28 ہزار 923 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد 31 ہزار 86 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: کورونا دوبارہ شدت پکڑ سکتا ہے

کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 29 ہزار 489، خیبرپختونخوا 10 ہزار 897، بلوچستان 4,740، اسلام آباد 3,188، گلگت بلتستان 779 اور آزاد کشمیر میں 284 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 570 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 526، خیبر پختونخوا میں 490، اسلام آباد میں 34، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 49 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 370 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ 95 ہزار 334 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں