وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ اور خود مختاری کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی معید یوسف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

کسی بھی سیاسی، فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، آرمی چیف

ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان کوعلاقائی اور داخلی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا

اس موقع پر عمران خان نے ملکی دفاع میں قربانیوں اور بھرپور کردار ادا کرنے پر آئی ایس آئی کی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں