کراچی: آندھی و طوفان کے باعث تین جاں بحق 15 زخمی

کراچی: آندھی و طوفان کے باعث تین جاں بحق 15 زخمی

کراچی: شہر قائد میں آندھی اور طوفان کے باعث مکانات کی چھتیں اور دیوار گر گئی ہے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

کراچی: جائیداد کا تنازع، بھائی کی جان لے گیا

ہم نیوز کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے تحت کراچی میں آنے والی آندھی اور طوفان کے سبب سعدی ٹاؤن میں مکان کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی ہیں۔

امدادی ادارے کے مطابق تیسر ٹاؤن، سرجانی میں ایک مکان کی چھت زمیں بوس ہوئی جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

کورونا وبا: کراچی میں دو دن سے ہر 75 منٹ بعد ایک شخص جاں بحق

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ گلشن معمار میں بھی ایک مکان کی چھت تیز آندھی اور طوفان کے باعث گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابو الحسن اصفہانی روڈ پر بجلی کا پول گرنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے تاہم اس ضمن میں کسی بڑے نقصان کی تاحال اطلاع نہیں ملی ہے البتہ دیگر واقعات میں تقریباً ایک درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کراچی، اسلام آباد، لاہور کے اسپتالوں میں جگہ ختم ہوگئی، سلیم مانڈوی والا

ہم نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی خاطر امدادی اداروں کے رضا کاروں نے اسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں تفتیش شروع کردی ہے۔


متعلقہ خبریں