مالی خسارہ: پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی

پی آئی اے: 10 لاکھ کورونا ویکسین لانے کا مشن مکمل

کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی  انتظامیہ نے ملازمین کی 10 تا 25 فیصد تنخواہوں میں کٹوتی شروع کر دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہو کر صرف 10 سے 20 فیصد کی سطح پر آ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا اور لاک ڈاون کے باعث ہوابازی کی صنعت بری طرح متاثر ہے، مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی سعودی عرب کیلیے پروازوں کا شیڈول جاری

انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے ملازمین کی تنخواہ سے 10 فیصد جبکہ 2 لاکھ سےزائد تنخواہ والے ملازمین کی 20 فیصد کٹوتی کرلی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے پی آئی اے ملازمین کی 25 فیصد کٹوتی کی گئی ہے جبکہ  گروپ ایک تا 4 کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی گئی۔


متعلقہ خبریں