سندھ میں گورنر راج کا کوئی پروگرام نہیں ہے، عمران اسماعیل


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج تک سندھ میں گورنرراج کی بات نہیں کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاق کا سندھ میں گورنرراج کا کوئی پروگرام نہیں ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں بہتری کی گنجائش ہے۔

کورونا: گورنر سندھ نے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ہم نیوز کے پروگرام ’ایجنڈا پاکستان‘ کے میزبان عامر ضیا کے سوالات کے جوابات میں کہی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کا علاج نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ نے سخت لاک ڈاؤن کیا جو کامیاب نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کا غریب طبقے پر بہت اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کافی مشکل فیصلے کررہے ہیں اورمتعدد فیصلے انہوں نے صوبوں پر چھوڑے ہیں۔

کراچی: کورونا مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

پروگرام کے میزبان اور سینئر صحافی عامر ضیا کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے معاملے پر جتنی کم سیاست ہو اتنا بہتر ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کے عوام کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

پروگرام میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گیا ہوں۔

کورونا وائرس کے دوران قرنطینہ میں گزارے جانے والے وقت کی بابت انہوں نے کہا کہ سنا مکی کا قہوہ پیتا رہا اورکتب پڑھتا رہا۔

ہمیں کورونا وبا کےساتھ جینا سیکھنا ہو گا، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈاکٹر شمسی سے کہا ہے کہ میں پلازمہ عطیہ کرنا چاہتا ہوں۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ ایک شخص کے پلازمہ عطیہ کرنے سے چار افراد صحتیاب ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں