اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری

فائل فوٹو


اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ضلع بھر کی سکیورٹی از خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کےساتھ مشترکہ آپریشن بھی کیے جارہے ہیں،ایمرجنسی کی صورت میں کوئیک ریسپانس فورس کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ شہری دوران سفر ضروری کاغذات شناختی علامت ہمراہ رکھیں اور دوران چیکنگ شناخت طلب کئے جانے پر پولیس جوانوں کے ساتھ تعاون کریں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا مقصد ضلع بھر کے سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں