سری لنکا مشتاق احمد کو بالنگ کوچ بنانے کا خواہشمند

سری لنکا مشتاق احمد کو بالنگ کوچ بنانے کا خواہشمند | humnews.pk

لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی اسپنر مشتاق احمد کو بالنگ کوچ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد سے کوچنگ کے سلسلے میں باقاعدہ رابطہ کیا ہے۔

اسپن کرکٹ کی دنیا کی مضبوط ٹیموں میں سے ایک تصور کئے جانے والے آئی لینڈرز نے مشتاق احمد کو اسپن بولنگ کوچ کے عہدے کی پیشکش کی ہے۔

47 سالہ مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ گرین شرٹس کے ہیڈ بالنگ کوچ کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔

سابق اسٹار کھلاڑی کا نیشل کرکٹ اکیڈمی سے معاہدہ اختتام کے قریب ہے۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ کرکٹ سری لنکا کی پیشکش قبول کر لیں گے۔

دائیں ہاتھ سے لیگ بریک بالنگ کرنے والے مشتاق احمد نے پاکستان کی جانب سے 2003 میں جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ایک روزہ میچ کھیلا تھا۔

اپنے کیرئیر کے عروج کے دوران دنیا کے تین بہترین رسٹ اسپنرز میں سے ایک قرار دیے گئے مشتاق احمد پاکستان کی جانب سے 200 سے زائد بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں۔

مشتاق احمد اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپن بالنگ کوچ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز