مرادعلی شاہ نے نیب الزامات کو غلط قرار دے دیا


مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

Posted by HUM News on Wednesday, June 3, 2020

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تفتیش کے دوران قومی احتساب بیورو(نیب) کو بتایا ہے کہ سولر لائٹس منصوبے کی منظوری آئین اور قانون کے مطابق دی گئی تھی۔

مرادعلی شاہ آج  نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔ ان سے جعلی اکاؤنٹ اورسندھ روشن پروگرام کیس کے متعلق تفتیش کی گئی۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں جے آئی ٹی نے سوالات پوچھے۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ نیب نے سولرلائٹس منصوبے کے حوالے سے وضاحت کے لیےبلایا تھا۔ اسٹریٹ لائٹس لگانے کےمنصوبے کی انکوائری تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف سے نیب کیا پوچھ رہا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ سولرلائٹس منصوبے کےوقت میں وزیرخزانہ تھا۔ نیب نے پوچھا کہ بجٹ میں جو اسکیم شامل نہیں تھی منظوری کیوں دی گئی؟

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں شامل نہ ہونے والی اسکیم کی بھی آئین کے مطابق اجازت دی جاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے نیب الزامات سے لا تعلقی ظاہر کی ہے۔  وزیراعلیٰ نے کہا کہ کیس میں کرپشن کے الزامات عائد کرنا درست نہیں۔ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق نیب تحقیقاتی ٹیم نے 2 گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی ہے اور جعلی اکاوَنٹس سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے ہیں۔ نیب نے وزیراعلی ٰسندھ کو تحریری سوالنامہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مراد علی شاہ کی پیشی کے موقع پر نیب اولڈ ہیڈکوارٹر کے باہر اور اطراف میں پولیس کے دستے تعینات کیے گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اس مقصد کے لیے خصوصی طیارے سے گزشتہ شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی آئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں