کراچی: کتے سے ناروا سلوک شہری کو مہنگا پڑ گیا

کراچی: عید الاضحیٰ پر ادارے ہائی الرٹ

کراچی: شہر قائد میں کتے سے ناروا سلوک شہری کو مہنگا پڑ گیا۔ کراچی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ جرم کے مرتکب شہری کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

رواں سال کراچی پولیس کی غیر ذمہ دارانہ فائرنگ سےکتنا جانی نقصان ہوا؟

ہم نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پرایک شہری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کتے کے ساتھ ناروا سلوک کا مرتکب ہوا تھا۔

فیروز آباد پولیس نے وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور مبینہ جرم کے مرتکب شہری کو حراست میں لے لیا۔

کراچی پولیس کی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری

پولیس حکام نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ شہری کو گاڑی کی نمبر پلیٹ کی مدد سے ٹریس کر کے حراست میں لیا ہے۔

ہم نیوز کو پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مبینہ جرم کے مرتکب شہری کے خلاف جانور سے بدسلوکی اور اسے ہلاک  کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری

حراست میں لیے جانے والے شہری نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ وہ مردہ کتا گھر سے دور پھینکنے کی غرض سے جا رہا تھا۔


متعلقہ خبریں