کورونا: اراکین پارلیمنٹ میں بھی تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا

کورونا: 92 سالہ بزرگ انتقال کے 18 روز بعد زندہ برآمد

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والا کورونا وائرس اراکین پارلمینٹ میں بھی تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 65 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی، 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہلاکتیں

ہم نیوز کے مطابق اب تک کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 44 اراکین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جب کہ پانچ اراکین پارلیمنٹ دار فانی سے کوچ بھی کرچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک قومی اسمبلی کے دس، سینیٹ کے چار،  پنجاب اسمبلی کے پانچ، سندھ اسمبلی کے 12، خیبرپختونخوا اسمبلی کے آٹھ اور بلوچستان اسمبلی کے پانچ اراکین کورونا کا نشانہ بن چکے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ایک ایک رکن جہان فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔

عالمی وبا کے خوں آشام پنجے تیز، اہم شخصیات نشانہ بننے لگیں

جہان فانی سے کوچ کر جانے والوں میں سندھ کے وزیرمرتضیٰ بلوچ ، خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن میاں جمشید کاکا خیل، پنجاب اسمبلی کے اراکین شوکت منظور چیمہ ، شاہین رضا اور بلوچستان اسمبلی کے رکن سید فضل آغا شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کے رکن منیراورکزئی کا بھی انتقال ہوا ہے لیکن ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے داعی اجل کو لبیک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے کہا ہے۔

رکن خیبرپختونخوا اسمبلی میاں جمشیدکاکاخیل کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

مرحوم رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی میں کورونا وائرس کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے جن دس اراکین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی بھی شامل ہیں۔

جن دیگر اراکین قومی اسمبلی کو عالمی وبا نے متاثر کیا ہے ان میں پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر، ظہور حسین قریشی، کرامت کھوکھر، گل ظفر خان، محبوب شاہ، وجیہہ اکرم  اورعلی وزیر شامل ہیں۔

کورونا وائرس، پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار سے زائد کیسز، اموات 1688تک جا پہنچیں

کورونا وائرسے سینیٹ کے چار اراکین متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ اراکین میں مولا بخش چانڈیو، مرزا محمد آفریدی ، فدا محمد خان اور مولانا عطا الرحمان شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری، وزیر توانائی اختر ملک اور رانا عارف اقبال کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے 12 اراکین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں پی پی کے صوبائی وزیر سعید غنی، ڈاکٹر سہراب سرکی،  لیاقت علی ، سعدیہ جاوید، ساجد جوکھیو اورنور محمد بھرگڑی شامل ہیں۔

سندھ: کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ

سندھ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم کے علی خورشیدی اورمنگلا شرما میں بھی اس مہلک وبا کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

کورونا وائرس سے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شاہ نواز جدون، جی ڈے اے کے معظم عباسی اور مجلس عمل کے سید عبدالرشید بھی متاثر ہوئے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

پنجاب:کورونا وائرس کے ایک ہزار39 نئے کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا سمبلی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش مہلک وبا کا نشانہ بنے ہیں۔

کے پی اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے ہمایوں خان، محمد عبدالسلام ، عنایت اللہ خان ، مدیحہ نثار اوراے این پی کے بہادر خان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

کراچی: کورونا سے مزید 27 افراد جاں بحق، ایک ہزار487 متاثر

ہم نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے پانچ اراکین میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جن میں وزیرخزانہ ظہور احمد بلیدِی، وزیراعلیٰ کے مشیرعبدالخالق ہزارہ، یونس عزیز زھری اورنصر اللہ خان شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں