کورونا : دنیا میں 67 لاکھ ہزار 37سے زائد افراد متاثر،3 لاکھ 93 سے زائد جاں بحق


دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 67 لاکھ 37 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ  تین لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 32 لاکھ  73 ہزار سے زائد افراد وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ  10 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 19 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 6 لاکھ  سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اور کیسز کی تعداد 6 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 34 ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا مریضوں کیلئے ’ریمیڈیسیور‘ دوا کے ہنگامی استعمال کی منظوری

روس میں 4 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 5 ہزار 5 سو سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔

برطانیہ میں دو لاکھ 81 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور 39 ہزار 9 سو سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 71 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 6 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار چھ سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار422  ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اس وبا سے جان بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 3 سو سے تجاوز کرگئی ہے


متعلقہ خبریں