امریکہ میں ہنگامے: گولی لگنے اور تیزدھار آلے کے وار سے دو پولیس اہلکار زخمی

امریکہ میں ہنگامے: گولی لگنے اور تیزدھار آلے کے وار سے دو پولیس اہلکار زخمی

فائل فوٹو


نیویارک(ارشد چوہدری واشنگٹن): امریکہ میں جاری ہنگاموں کے دوران 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار امریکہ کی ریاست نیویارک میں زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق ایک پولیس اہلکار گولی لگنے اور دوسرا تیز دھار آلے کے وار سے زخمی ہوا۔

زخمی پولیس اہلکاروں کی صحت کے متعلق کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔ پولیس کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ ، اہل کار احتجاج کے دوران مظاہرین سے ٹکراو میں زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں احتجاج جاری، پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج

امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد 50 ریاستوں میں پابندیوں کے باوجود مظاہرے جاری ہیں جبکہ کچھ شہروں میں پرتشدد ہجوم نے توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی ہے۔

متعدد شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ پورٹ لینڈ، اٹلانٹا اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں پولیس نے مرچوں کے اسپرے، آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عوامی احتجاج کے سامنے امریکی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پڑ گئے ہیں۔ جارج فلوئیڈ کی ہلاکت میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں

جارج فلوئیڈ کی گردن گھٹنے سے دبانے والے پولیس افسر پر سکینڈ ڈگری مرڈر چارج لگائے گئے ہیں جبکہ دیگر تین پولیس افسران کے خلاف بھی تشدد کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں