اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 280 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 153 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 280 پوائنٹس کی کمی آئی۔ کاروبار کے آغاز پر ہی 153 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو دوران کاروبار کے ایس ای 100 انڈیکس 34ہزار 120پوائنٹس کی سطح پر آگیا

کاروبار کے آغاز پر کاروبار اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان دیکھنے کو ملا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 401 پوائنٹس پر ہوا۔

انڈیکس کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدا میں ہی 9 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 410 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا تاہم یہ اضافہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور جلد ہی مارکیٹ منفی زون  میں ٹریڈ کرنے لگی۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 153 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 34 ہزار 246 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

ابتدائی ایک گھنٹے میں کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 20,885,097 شیئرز کی لین دین ہوءی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 905,707,263 بنتی ہے۔

منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 386 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 408 کی سطح پر ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں رہی اور 100 انڈیکس 90 پوائنٹس اضافے سے 34 ہزارکی سطح پر بحال ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں اشیائےضروریہ مہنگی ہونے پر وزیراعظم نے نوٹس لےلیا

ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری آنا شروع ہو گئی ہے اور انڈیکس مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتامی روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جبکہ اس سے قبل جمعرات کو بھی 141 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں