کورونا وائرس، پنجاب میں مزید 37 افراد جاں بحق، 1615 نئے کیسز رپورٹ

 پنجاب میں کورونا کے 294 نئے کیسز رپورٹ، مزید 5 افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب میں کورونا کے ایک ہزار 615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 37 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا کے 724، ننکانہ میں 2، قصور میں 2، شیخوپورہ میں 11 اور راولپنڈی میں 153 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

گوجرانوالہ میں 32 اور سیالکوٹ میں 28 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ناروال میں ایک ، گجرات میں 67، حافظ آباد میں 19 اور ملتان میں 181 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خانیوال میں 4، وہاڑی میں 30، فیصل آباد میں 99 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جھنگ میں 3 اور رحیم یار خان میں 21 نئے کیس سامنے آئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق سرگودھا میں 6، میانوالی میں 13، خوشاب میں 2، بھکر میں 21 اور بہاولنگر میں 18 کیسز سامنے آئے۔ بہاولپور میں 67، لودھراں میں 7، ڈی جی خان میں 55 اور مظفر گڑھ میں 28 کیسزسامنے آئے۔

راجن پور میں 2، لیہ میں 8، ساہیوال میں 3 اور اوکاڑہ میں7 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کی توجہ کورونا پر نہیں بلکہ شہباز شریف پر ہے، احسن اقبال

صوبے بھر میں کورونا وائرس سے مزید 37  اموات ہو چکی ہیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 607 تک پہنچ گئی ہیں۔

پاکستان میں  کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی ہے اور 85 ہزار 264 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار770 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ24 گنٹوں کے دوران ریکارڈ 4 ہزار 688 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں دو دن کے دوران رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 9 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ 30 ہزار 128 مریض صحتیاب ہو گئے۔


متعلقہ خبریں