ٹائیگر فورس سے ٹڈی دَل کے خاتمے کیلئے بھی خدمات لیے جانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: ٹائیگر فورس سے کورونا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے بھی خدمات لی جائیں گی۔

وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو کامیاب جوان پروگرام اور ٹائیگر فورس سے متعلقہ معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان رضا کار مستقبل میں بھی قومی معاملات میں معاونت کریں گے۔ نوجوانوں کو قومی سطح پر خدمات کا بھرپور موقع دیا جائے۔

وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان جلد رضا کار فورس کے نوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم ٹائیگر فورس کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کریں گے جبکہ احساس پروگرام کے لیے بھی نوجوانوں کو حکومت سے تعاون کا موقع دیا جائے گا۔

ٹائیگر فورس سے کورونا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے خدمات لی جائیں گی جبکہ قومی رضا کاروں کو ممکنہ سیلابی صورت حال اور کلین اینڈ گرین مہم کے لیے ٹاسک سونپا جائے گا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ایک لاکھ 65 ہزار رضا کاروں نے دی گئی ذمہ داریوں کو سر انجام دیا اور پنجاب سے ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد نوجوانوں نے سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کی توجہ کورونا پر نہیں بلکہ شہباز شریف پر ہے، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے 23 ہزار سے زائد نوجوانوں نے حکومت کی معاونت کی جس میں زیادہ تر نوجوانوں کی تعداد پڑھے لکھے افراد پر مشتمل ہے۔


متعلقہ خبریں