ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں ،ترجمان اوگرا

oil tanker on strike

کراچی: پاکستان میں تیل اور گیس کی ترسیل کے ذمہ دار ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے بتایا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی اور اوگرا ریٹل آؤٹ لیٹس تک سپلائی یقینی بنارہے ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مصنوعات کی درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ بھی ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر فوری کارروائیاں کر رہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے نوٹس اور اوگرا کے شوکاز نوٹس سے پیٹرول کی دستیاب ممکن نہیں ہوسکی اور پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے بعد ملک کے متعدد شہروں میں فلنگ اسٹیشنز پر چوتھے روز بھی پیٹرول کی سیل بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قلت پر 3 کمپنیوں کو شو کاز نوٹس جاری

لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کے اثرات عوام تک کب پہنچیں گے؟ جب پیٹرول سستا ہوتا ہے تو ناپید ہو جاتا ہے۔

پیٹرول پمپس پر دیہاڑی پر کام کرنے والے ملازم پریشان ہیں کہ پہلے وبا کے باعث لاک ڈاؤن نے کمر توڑی تو اب پیمپ بند ہونے سے انکو مشکلات کا سامنا ہے۔

آئل کمپنیوں کی جانب سے ایندھن کا مناسب کوٹے کی خریداری نہیں کی جارہی جب کے باعث کراچی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پیداہوگئی ہے۔

صدر کراچی گڈذ کیرئیر ایسوسی ایشن کے صدر رانامحمد اسلم کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑی مالکان بھی ڈیزل کی عدم دستیابی سے پریشان ہیں۔

کراچی میں پیٹرول پمپس کی مجموعی تعداد تین سوکے لگ بھگ ہے جن میں سے50 فیصد پمپس پرفیول ٹینک خشک ہوگئےہیں۔

شہر میں پی ایس اوکے 200سے زائد فیول اسٹیشنز ہیں جہاں سے یومیہ48ہزار لیٹر تک پیٹرول فروخت کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں