معیشت: مئی میں ماہانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات میں اضافہ

آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس اورلاک ڈاؤن کے باوجود گزشتہ ماہ مئی میں ماہانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

کورونا کے باعث عالمی معیشت کا 8 اعشاریہ 8 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا، رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق یہ دعویٰ ادارہ شماریات کی جانب سے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2020 میں برآمدات کا حجم 95 کروڑ70 لاکھ ڈالرزتھا۔ اعداد و شمار کے تحت اپریل کے مقابلے میں مئی 2020 میں برآمدات 45.35 فیصد بڑھی ہیں۔

رپورٹ کے تحت مئی 2020 میں مئی 2019 کےمقابلے میں برآمدات 33.64 فیصدکم ہوئی ہیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے تحت رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں برآمدات 6.87 فیصد کم ہوئیں۔

جولائی سے نومبر کے دوران پاکستانی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں نمایاں کمی

ہم نیوز کے مطابق مئی 2020 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 39 کروڑدس لاکھ ڈالرز رہا ہے جب کہ  مئی 2019 میں برآمدات کا حجم دو ارب 9 کروڑ60 لاکھ  ڈالرز تھا۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی 2020 میں تجارتی خسارہ مئی 2019 کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہوا ہے۔

رپورٹ میں دیے گئے اعداد و شمار کے تحت مئی میں اپریل کی نسبت درآمدات میں گیارہ فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مئی کے دوران برآمدات  کا حجم 19 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ ڈالرزرہا۔

اعداد و شمار کے تحت رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں تجارتی خسارہ 27.77  فیصد کم ہوا ہے۔

معاشی منظر نامے کے لئے حوصلہ افزا خبر، تجارتی خسارہ 35فیصد کم ہوگیا

ہم نیوز کے مطابق ادارہ شماریات نے جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جولائی تا مئی تجارتی خسارہ 21 ارب پانچ کروڑ 80 لاکھ ڈالرزرہا ہے۔


متعلقہ خبریں