پاکستانی سفارتکار کے ساتھ بھارتی خفیہ ایجنسی کی بدتہذیبی

پاکستانی سفارتکار کے ساتھ بھارتی خفیہ ایجنسی کی بدتہذیبی

اسلام آباد: بھارت نے ایک مرتبہ پھر تمام سفارتی آداب و طریقہ کار کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ اندرونی اور خارجی محاذوں پر بدترین ناکامیوں اور بحرانوں میں گھری ہوئی مودی سرکار کی ایما پر پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا سکتا ہے، شاہ محمود

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستان کے ناظم الامور و قائم مقام ہائی کمشنر کا راستہ روکا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینئر سفارتکار کی گاڑی کا راستہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے حکام نے بار بار روکا۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینئر سفارتکار اپنے دفتر سے گھر جا رہے تھے۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے سینئر سفارتکار کے ساتھ خفیہ ایجنسی کے حکام نے بدتہذیبی بھی کی ہے۔

بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے، آئی ایس پی آر

ذمہ دار ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کا یہ اقدام ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی صریحاً خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

بھارت نے گزشتہ دنوں بھی پاکستانی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

دفتر خارجہ نے پاکستانی سفارتی اہلکاروں کو ہندوستان سے نکالے جانے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناپسندیدہ عمل قراردیا تھا۔

بھارت نےخطے کا امن داؤ پر لگادیا، چینی فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بھارتی اقدام میڈیا پر پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کا حصہ ہے۔

عالمی سیاسی مبصرین کے مطابق مودی سرکار کو اس وقت اندرون و بیرون ملک شدید بحرانوں کا سامنا ہے اور وہ بدترین ناکامیوں سے تسلسل کے ساتھ دوچار ہو رہی ہے تو ایسی صورتحال میں اپنے عوام اور عالمی دنیا کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے وہ کوئی بھی عاقبت نا اندیشانہ قدم اٹھا سکتی ہے۔

بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے ڈھول کا پول: نیپال نے کردیا

پاکستان گزشتہ کافی عرصے سے عالمی دنیا کو متعدد مرتبہ آگاہ کرچکا ہے کہ بھارت کسی طرح کی بھی حرکت سے خطے کا امن تباہی سے دوچار کرنے کی کوشش کرسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کئی مرتبہ عالمی فورمز پراس ضمن میں اپنے خدشات کا برملا اظہار بھی کرچکے ہیں۔

‘بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں اقدامات یو این قراردادوں کے منافی ہیں’

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے بھی گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ بھارت آگ سے نہ کھیلے۔

بھارت کو گزشتہ سال پاکستان کے ہاتھوں بدترین شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا تو گزشتہ دنوں چین کے ہاتھوں اسے رسوائی ملی ہے جب کہ رہی سہی کسر نیپال نے نیا نقشہ جاری کرکے پوری کردی ہے۔


متعلقہ خبریں