کورونا: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ٹیم ملک بھر کا دورہ کرے گی


اسلام آباد: کورونا کی تازہ ترین صورت حال کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی ماہرین پر مشتمل ٹیم ملک بھر کا دورہ کرے گی۔

این سی او سی میٹنگ کو بتایا گیا کہ ٹیم محکمہ صحت کے اسپیشلسٹ اور انتظامی امور کے ماہرین پر مشتمل ہوگی۔ وزیراعظم کے کورونا پر فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹیم مقامی انتظامیہ سے ملاقات کر کے کورونا سے متعلق مطلوبہ سہولیات کا جائزہ لے گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے این سی او سی کے اجلاس میں خصوصی بریفنگ دی اور کہا کہ پمز اسپتال کے پاس 26 وینٹی لیٹر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کورونا مریضوں کیلیے سرگرم: پلازمہ عطیہ کرنیکا اعلان

این سی او سی کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں حفاظتی اقدامات پر عمل در آمد پر نہ کرنےپر 115 افراد کو جرمانہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 83 دکانوں اور 22 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا۔ اسلام آباد میں ایس او پیر کی خلاف ورزی پر 42 ٹرانسپورٹرز پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

این سی او سی اجلاس کو بتایا کہ گلگت بلتستان میں 907 افراد کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ گلگت بلتستان میں 440 دکانوں کو ایس او پیز کی خلاف پر سیل کیا گیا۔ گلگت بلتستان میں 4 جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاوَن کیا گیا۔

این سی او سی اجلاس کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 553 افراد کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے۔ خیبر پختونخوا میں 525 دکانوں اور مارکیٹوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں 37 صنعتی اداروں 16ٹرانسپورٹ اڈوں کو خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔

این سی او سی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں 727 مقامات پرا سمارٹ لاک ڈاوَن کیا گیا۔


متعلقہ خبریں