ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج تمام وسائل فراہم کرے گی، آرمی چیف



اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کو تمام وسائل فراہم کرے گی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انسداد ٹڈی دل سینٹرکے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں خوراک کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔ حکومت نے پہلے ہی اس صورتحال کیلئے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر رکھا ہے۔

آئی اسی پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹڈی دل سےنمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

آئی اسی پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت این ایل سی سی کی کوششوں میں کردارکو سراہا۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے(این ڈی ایم اے) کے مطابق ٹڈی دل پاکستان کے 52 اضلاع میں موجود ہے اور اس کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹڈی دل کے حملوں سےکپاس، مرچ کی فصلوں اور آم کے باغات کو نقصان

این ڈی ایم کے مطابق بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخوا10، پنجاب4 اور سندھ میں 7 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ1128 ٹیموں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور گزشتہ24گھنٹوں میں3لاکھ 50 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق4900 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا ہے۔ بلوچسستان میں 3200 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا ہے اور
پنجاب میں 100 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔

اس سے قبل ترجمان این ڈی ایم اے  نے کہا تھا خیبرپختونخوا میں 1000ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی ہے جب کہ سندھ میں گذشتہ روز 600 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اب تک پورے ملک میں 4لاکھ 97 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں