کورونا: وزیراعظم کا اہم خطاب 24 گھنٹے میں متوقع

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا آئندہ 24 گھنٹے میں اہم خطاب متوقع ہے۔ خطاب عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متعلق ہو گا۔

کورونا وائرس: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹیں بند کرانے کا فیصلہ

ہم نیوز کو اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم کا اہم خطاب آئندہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا منعقدہ اہم اجلاس بھی ختم ہو گیا ہے۔

وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن میں سختی کرنے پر غور

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں ملک کی مجودہ صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق منعقدہ اجلاس میں آئندہ سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا اور پارلیمنٹری سیشن پربھی گفتگو ہوئی۔

وفاقی حکومت کا انتباہ، لاک ڈاؤن سخت ہوسکتا ہے: شبلی فراز

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں حکومتی ترجمانوں کو آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق گائیڈ لائنز بھی فراہم کیں۔


متعلقہ خبریں