پی ایس او کی جانب سے ہائی اوکٹین آئل کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک میں پٹرولیم مصنوعات میں بڑے پیمانے پر کمی کے بعد  پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے ہائی اوکٹین کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی ایس او کے مطابق ہائی اوکٹین کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کی کمی گئی ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت 157 سے کم ہوکر 142 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ 31  مئی کی رات 12 بجے سے وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے6 پیسے کی کمی کی گئی تھی جس کے بعد پیٹرول 81 روپے58 پیسے سےکم ہو کر 74 روپے52 پیسےفی لیٹرہو گیا تھا۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کےتیل کی قیمت میں 11 روپے88 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے37 پیسےکمی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی: اکثر پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی، شہری پریشان

مٹی کا تیل 47 روپے 44 سےکم ہو کر 35 روپے 56 پیسےفی لیٹر ہو گیا تھا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 47 روپے 51 پیسےسےکم ہو کر 38 روپے 14 پیسےفی لیٹر ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسےاضافہ کردیا گیا تھا۔ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 80 روپے10 پیسےبڑھ کر 80روپے 15 پیسے ہو گئی تھی۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ  خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں اڑھائی سال کی کم ترین سطح پرآگئی تھی۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اس وقت خام تیل کی قیمت میں 30 فیصد کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں اس وقت خام تیل کی قیمت 49 ڈالر 82 سینٹ فی بیرل مقرر ہوئی تھی جو 2017 کے بعد سب سے کم تھی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں سات فیصد اضافہ

پاکستان میں 2017  میں پٹرول کی قیمت 71.3 روپے فی لیٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 79.9 روپے  اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 44 روپے مقررتھی۔


متعلقہ خبریں