کورونا: لاہور پولیس ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلیے متحرک

کورونا: لاہور پولیس ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلیے متحرک

لاہور: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ حکومتی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد یقینی بنانے کے لیے لاہور پولیس بھی بھرپور طریقے سے متحرک ہو گئی ہے۔ پولیس نے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

کورونا: وزیراعظم کا اہم خطاب 24 گھنٹے میں متوقع

ہم نیوز کے مطابق لاہورپولیس نے بنا فیس ماسک کے ڈرائیونگ کرنے والے افراد کو چالان ٹکٹ دینا شروع کردیے ہیں۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے بغیر ماسک کے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف چالان کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرنے والوں کا چالان کرنے کے لیے آٹھ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پولیس ترجمان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ ممکن بنانے کے لیے شہریوں پر سختی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والے شہریوں کوچالان ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔

کورونا وائرس: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹیں بند کرانے کا فیصلہ

سی ٹی او لاہورحماد عابد کے مطابق دوران ڈرائیونگ موٹرسائیکل اور گاڑی میں ماسک نہ پہننے والوں کو چالان ٹکٹ جاری ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے سی ٹی او لاہور اور ڈی سی لاہور نے آٹھ مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

مشترکہ ٹیمیں شہر کے مختلف مقامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔

ہم نیوز کے مطابق سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیموں کے علاوہ شہر بھر میں تمام وارڈنز بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن میں سختی کرنے پر غور

سی ٹی او لاہور حماد عباد کے مطابق کار میں ایک سے زائد افراد کے ہونے کی صورت میں تمام افراد کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ فیس ماسک کا استعمال کریں۔

ہم نیوز کے مطابق ۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر ٹریفک پولیس حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ فیس ماسک پہن کر اپنے اوراپنے رشتہ داروں کی جان بچائیں۔

ٹرانسپورٹرز کا حکومتی ایس او پیز ماننے سے انکار

سی سی پی او لاہور کی ہدایت کے مطابق بنا ماسک کے ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں