آئندہ بجٹ کے تخمینوں کا خاکہ پیش: وزیراعظم نے ہدایات دیدیں

وزیراعظم: اسد عمر کو ایم کیو ایم سے متعلق امور دیکھنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے رواں مالی سال کے محصولات و اخراجات سمیت آئندہ بجٹ کے تخمینوں کا خاکہ پیش کردیا ہے۔

کورونا: وزیراعظم کا اہم خطاب 24 گھنٹے میں متوقع

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ خاکہ آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ سے متعلق منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں پیش کیا جو وزیراعظم کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاقی مشیر خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی ترجیحات پر وزیراعظم عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اجلاس میں ایف بی آر میں کی جانے والی اصلاحات سے متعلق پیشرفت پر بھی آگاہی دی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا کہ کاروباری برادری کو ہر ممکن آسانیاں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے زوردے کر کہا کہ بجٹ میں کورونا سے متاثرہ صنعتی شعبے کی بحالی و فروغ کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دی گئیں سبسڈیز کے بہترین اور مؤثر استعما ل کو یقینی بنائیں۔

جب تک ویکسین نہیں آ جاتی ہمیں کورونا کیساتھ گزارا کرنا ہے، عمران خان

ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر ہدایات دیں کہ عوام پر پڑنے والے غیر ضروری حکومتی اخراجات کا بوجھ کم کرنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔

ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی لانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

حکومت چاہتی ہے سماجی دوری کے ساتھ معیشت کا پہیہ چلتا رہے،شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں معاشی ٹیم سے کہا کہ ترقیاتی اخراجات سے متعلق تخمینوں کو صوبوں کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے۔


متعلقہ خبریں