کراچی سے ملحق لسبیلہ میں زلزلہ

فوٹو: فائل


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پیر کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے حوالے سے جاری کردہ تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ اس کی گہرائی 16 کلومیٹرتھی۔ زلزلے کا مرکز لسبیلہ سے 60 کلومیٹر جنوب میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی سے متصل بلوچستان کا ضلع لسبیلہ صنعتی علاقے کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں