گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 28کیسز رپورٹ

فائل فوٹو


گلگت:  گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 28 کیسز رپورٹ، ہوئے ہیں، جس کے بعد علاقے میں وبا میں مبتلا افراد کی تعداد 853 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 12 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

دریں اثناء کورونا وائرس سے متعلق ضابطہ کار پر عملدرآمد کی مہم کے دوران ملک بھر میںکارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو جرمانہ کیا گیا اور کئی دوکانیں اور مارکیٹوں کو سیل کردیا گیا۔

نیشنل کمانڈ ایند کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے پر 115 شہریوں کو جرمانہ اور 83 دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ اسلام آباد میں 22صنعتی یونٹس سیل اور 42 ٹرانسپورٹرز پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔

گلگت بلتستان میں 907 افراد کو جرمانہ، 440 دکانوں کو سیل اور صنعتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 13 یونٹس کو سیل کردیا گیا
گلگت بلتستان میں 297ٹریفک ایس او پیز کی خلاف ورزیاں پکڑی گئیں۔

مزید پڑھیں: کورونا: وزارت تجارت کل سے تین دن تک بند رہے گی

خیبر پختونخوا میں 9 ہزار 449 شہریوں کو چیک کیا گیا ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 553 لوگوں کو جرمانہ کیا گیا۔خیبرپختونخوا میں 525 دکانوں اور مارکیٹس کو خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ اڈوں پر بھی خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 16 بس اڈوں کو سیل کردیا گیا۔ 82گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا اور 37 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا۔

نیشنل کمانڈ ایند کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خصوصی ٹیمیں ضابطہ کار پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں گی۔صنعتی علاقوں، منڈیوں اور ٹرانسپورٹ کو پابند بنایا جائے گا۔ ضابطہ کار کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ ضابطہ کار پر مکمل عملدرآمد سے ہی کورونا کا پھیلاؤ روکا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں  کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی ہے اور85ہزار 264 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار770 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گنٹوں کے دوران ریکارڈ4ہزار688نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں دد دن کے دوران رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد9 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ 30 ہزار 128 مریض صحتیاب ہو گئے

 


متعلقہ خبریں