سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سینیٹ میں نئے قائد ایوان مقرر


اسلام آباد: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینیٹ میں نئے قائد ایوان مقرر کردیےگیے ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نئے قائد ایوان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خیال رہے کہ سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات نامزدگی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ چیئرمین کو نئے قائد ایوان کی نامزدگی اور تقرری سے متعلق خط لکھا تھا۔

وزیراعظم کی جانب سےلکھے گئے خط کے جواب میں سینیٹ چیئرمین نے سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی بطور  نئے قائد ایوان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چند ہفتے قبل وقاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  اور وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا تھا کہ آئندہ سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈ کے ذریعے کرانا چاہتے ہیں۔ انتخابی عمل شفاف بنانے کیلئے کابینہ میں سفارشات پیش کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

انہوں نے کہا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے ہرممکن اقدام کررہے ہیں۔ انتخابی عمل میں مداخلت کرنے والوں کیلئے سزائیں تجویزکی گئی ہیں۔ حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کار فرما ہے۔ ہمارے پیش کردہ قانونی بل سینیٹ میں زیرالتوا رہتے ہیں۔

اس موقع پر شفقت محمود نے کہا تھا کہ تمام چیزوں کا مقصد الیکشن شفاف بناناہے اور سینیٹ انتخابات اور اصلاحات اتفاق رائے سےلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے آئینی ترامیم لارہے ہیں۔ مجوزہ سفارشات کے تحت کوئی بھی امیدوارالیکشن کمیشن کے عملے پراعتراض کرسکے گا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا نئی سفارشات کے تحت کہ انتخابات سے 4 ماہ قبل حلقہ بندیوں کوحتمی شکل دینا ضروری ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں