کرکٹر شعیب اختر: آج ایف آئی اے دفتر میں پیش نہ ہونیکا فیصلہ


اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے آج وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے انہیں آج (پانچ جون) دفتر میں پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔

شاہد آفریدی کی شعیب اختر اور تفضل رضوی کو ثالثی کی پیشکش

ہم نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر کی جانب سے آج صبح تحریری جواب جمع کرایا جائے گا۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو جواب جمع کرایا جائے گا۔

شعیب اختر کے وکیل کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ تفضل رضوی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جواب کا ڈرافٹ تیار کر رہے ہیں اور صبح ڈی جی ایف آئی اے کو ارسال کردیں گے۔

خوش قسمت ہوتا اگر میرے ساتھ عمران خان ہوتے، شعیب اختر

ہم نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے وکیل کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ پی سی بی کے مشیر کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات ان کی نظر میں جرم نہیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کو آج دفتر میں بلایا ہے۔

تفضل رضوی کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شعیب اختر نے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہزاروں کیسز لڑے ہیں اور کئی مرتبہ مخالفین تک نے ان سے رائے لی ہے۔

شعیب اختر نے فاسٹ باؤلرز کو بیٹسمنیوں پر دھاک بٹھانے کے گر بتادئیے

ان کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے بھی ان سے کئی مرتبہ مشورہ کیا ہے اوروہ ان کے دفتر بھی آتے رہے ہیں۔

تفضل رضوی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ان کا کلائنٹ ہے اور وہاں کیسز جیتنے کی شرح 99 فیصد ہے۔

سابق کرکٹر شعیب اختر کو قانونی نوٹس بھجوانے کے معاملے پر سابق کرکٹر محمد یوسف نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ کوئی شک نہیں ہے کہ شعیب اختر پاکستان کا اسٹار کھلاڑی ہے۔

شعیب اختر کا وہ اسپیل جس نے پونٹنگ کو بے بس کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر اورتفضل رضوی کو چاہیے کہ معاملہ افام و تفہیم سے حل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی اختلاف سے نوجوان کھلاڑیوں پر برا اثر پڑے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا اس سلسلے میں مؤقف تھا کہ میں شعیب اختر کے ساتھ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کڑوا سچ بولا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایسا جواب دینا بہت حوصلے اور ہمت کی بات ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو سابق کپتان یونس خان نے مشورہ دیا تھا کہ وہ کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے شعیب اختر کے بیان کو جانچے۔

شعیب اختر نے تفضل رضوی کو قانونی نوٹس کا جواب بھجوا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے دونوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے ثالثی کی بھی پیشکش کی تھی۔


متعلقہ خبریں