کے پی: رکن اسمبلی فیصل زیب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

راولپنڈی: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 92 کیسز رپورٹ

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

کورونا: اراکین پارلیمنٹ میں بھی تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

خصوصی رپورٹ میں ہم نیوز نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ اب تک 44 اراکین پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ پانچ اراکین پارلیمنٹ اس مہلک وبا کی وجہ سے دار فانی سے کوچ بھی کرچکے ہیں۔

ہم نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی کے دس، سینیٹ کے چار، پنجاب اسمبلی کے پانچ، سندھ اسمبلی کے 12، خیبرپختونخوا اسمبلی کے آٹھ اور بلوچستان اسمبلی کے پانچ اراکین کورونا کا نشانہ بن چکے ہیں۔

عالمی وبا کے خوں آشام پنجے تیز، اہم شخصیات نشانہ بننے لگیں

دستیاب ریکارڈ کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ایک ایک رکن جہان فانی سے کوچ بھی کرگئے ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چین سے بڑھ گئی ہے۔

کورونا: وزیراعظم کا اہم خطاب 24 گھنٹے میں متوقع

اعداد و شمار کے مطابق 85 ہزار 264  افراد میں مہلک وبا کے  وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار770 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں