پاکستان نے بھارت کا جھوٹا پروپگنڈہ یکسر مسترد کردیا

پاکستان نے بھارت کا جھوٹا پروپگنڈہ یکسر مسترد کردیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے کیے جانے والے ایک اور جھوٹے پروپگنڈے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

پاکستانی سفارتکار کے ساتھ بھارتی خفیہ ایجنسی کی بدتہذیبی

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بدھ مت کے ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانے کا بھارتی پروپیگنڈہ صریحاً جھوٹ پر مبنی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق گلگت بلتستان میں بدھ مت کے  ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بھارتی الزامات حقائق، اقوام متحدہ کے قوانین اور سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔

بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ قرار دینے پر پاکستان کی مذمت

پاکستانی سفارتکار کے ساتھ گزشتہ روز بھارت کی خفیہ ایجنسی کے حکام نے بدتہذیبی کی اور ان کی کار کو روکا جو نہ صرف سفارتی آداب کے منافی ہے بلکہ ویانا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی کے بھی مترادف ہے۔


متعلقہ خبریں