وزارت خارجہ: کورونا کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلیے ہدایت نامہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے بچاؤ کے لیے وزارت خارجہ میں ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے بڑھ گئی،1770 افراد جاں بحق

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ وزارت خارجہ میں جاری کیے جانے والے ہدایت نامے کے تحت کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جاری کردہ ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سختی سے یقینی بنایا جائے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ وزارت کے کسی بھی ملازم میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

کورونا: وزیراعظم کا اہم خطاب 24 گھنٹے میں متوقع

وزارت خارجہ میں داخل ہونے والے تمام افراد کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ماسک کے بنا دفتر کا رخ نہ کریں۔

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ ہدایت نامے کے تحت وزارت کے کسی بھی ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں متعلقہ ڈی جی کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر صورتحال سے ڈی جی ہیومن ریسورس کو آگاہ کریں۔

عالمی وبا کے خوں آشام پنجے تیز، اہم شخصیات نشانہ بننے لگیں

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے تحت طبیعت خراب ہونے کی صورت میں متعلقہ ملازم فوری طور پر قرنطینہ کریں اور دیگر ملازمین سے میل جول نہ کریں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت تجارت کو بھی آئندہ تین دنوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ وزارت کے کچھ ملازمین میں کورونا وائرس کے حوالے سے خدشات پائے گئے تھے۔

کورونا: وزارت تجارت کل سے تین دن تک بند رہے گی

وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے اور تین دن کی بندش کے دوران جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے علاوہ دیگر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں