وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے ایک چیلنج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی نسلوں کو آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا  ہے اور اس کے لیے ماحولیاتی آلودگی پر قابوپانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنا ہوگا-

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث انسانی صحت اور قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے، اقوام عالم کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا-

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا والدین کے عالمی دن پر پیغام

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور صنعتی ترقی کرہ ارض کے ماحول پر اثرانداز ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے  موثر اقدامات کیے ہیں-

آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات بارے انہوں نے بتایا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان اور بلین ٹری سونامی پروگرام سے پاکستان میں آلودگی پر قابوپانے میں مدد مل رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا کہ ہماری حکومت نے شجرکاری مہم کو ایک تحریک بنایا، قدرتی وسائل کے تحفظ اور عوام میں آگاہی کے ذریعے ماحول کو محفوظ بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماحول کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی مسلسل کٹائی بھی ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے جنگلات کی بقا اور اس کی حفاظت ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وبا کے دنوں میں نفاق پھیلانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرسبز و شاداب اور گھنے درخت خوبصورتی کا ایسا روپ ہیں جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ آج کے دن ہمیں نئی نسلوں کیلئے ملک کو صاف ستھرا، سر سبزوشاداب اور قدرتی ماحول یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں