ٹھٹہ: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے7 بچے ڈوب گئے

ٹھٹہ: دریائے سندھ میں ڈوب کر7 بچے جاں بحق

فوٹو: ہم نیوز


ٹھٹھہ: سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں جھرک کے قریب شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے سات بچے دریا سندھ میں نہاتے ڈوب گئے ہیں۔

بچوں کی لاشیں نکال کر مقامی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں تین لڑکیاں اور چار لڑکے شامل ہیں۔ بچے جھرک کے قریب گاؤں دائم مری میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ بچوں کی لاشیں مقامی افراد نے نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کر دی ہیں۔

بچوں کی شناخت سات سالہ کونجھ، 9 سالہ عامر، چھ سالہ عظیم خان، چارسالہ بینظیر، چھہ سالہ رفیق، سات سالہ رحیم علی اور چار سالہ بشیر بھی شامل ہیں۔

نواب شاہ کی ایک فیملی شادی میں شرکت کے لیے پہنچی تھی اور شدید گرمی کے باعث بچے دریا سندھ میں نہانے گئے تھے۔

گھر والوں کو علم نہ تھا،  اچانک پتا چلنے پر تمام افراد نے بچوں کی تلاش کی جس پر ڈوبنے والے سات بچوں کی لاشین نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر جھرک منتقل کیں۔

ایس ایچ او جھرک محمد علی کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کے دریا میں ڈوبنے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دکھ اور تکلیف دہ بات ہے کہ 7بچے انتقال کرگئے ہیں۔ انہوں نے بچوں کے والدین کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں