اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 231 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی:  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری سرگرمیوں کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ہے اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 231 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو دوران کاروبار کے ایس ای 100 انڈیکس 34ہزار350پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو دوران کاروبار کے ایس ای 100 انڈیکس 34ہزار 120پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 386 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 408 کی سطح پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں آئندہ بجٹ میں عام آدمی کا تحفظ یقینی بنائیں گے، وزیراعظم

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں رہی اور 100 انڈیکس 90 پوائنٹس اضافے سے 34 ہزارکی سطح پر بحال ہوا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث اکثر ممالک کی اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھائی ہوئی ہے اور کاروباری حضرات نئی سرمایہ کاری سے احتیاط کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے تمام ممالک کی حکومتیں اقدامات کر رہی ہیں، دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اے ڈی بی کی کورونا وائرس کے باعث معاشی نقصان سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وائرس سے دنیا بھر میں سیاحت، سرمایہ کاری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایشیائی ترقی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وائرس کے باعث تجارت اور صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی اور سفری پابندیوں، لاک ڈاؤن، سرحدوں کی بندش سے معاشی نقصان ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں