کورونا وائرس کے ابتدائی مرحلہ میں 30 لاکھ افراد بے روزگار ہونے کا خدشہ، مشیر خزانہ

آلو، ٹماٹر اور مرغی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، سیکریٹری خزانہ

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے سینیٹ میں دیے جانے والے تحریری جواب میں کہا ہے کہ کورونا  بحران کے ابتدائی  مرحلہ میں 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث صنعتی شعبہ میں دس لاکھ جبکہ خدمات کے شعبہ میں بیس لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاروبار بند اورمزدوروں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ ہے، مشیر تجارت

تحریری جواب میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اس وائرس کی وجہ سے ملک میں غربت کی شرح 24.3 فی صد سے بڑھ کر 33.5 فی صد ہو جائے گی۔

مشیر خزانہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں یہ بھی بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں روپے کی قدر میں 7.5 فیصد کمی آئی ہے۔

کورونا وائرس کے ابتدائی مرحلہ میں 30 لاکھ افراد بے روزگار ہونے کا خدشہ، مشیر خزانہ

دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات نے گزشتہ ماہ کے لیے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کیے تھے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں مہنگائی میں 11.32 فیصد اضافہ ہوا۔

مئی 2019 کے مقابلے میں مئی 2020 میں مہنگائی کی شرح 9.07 فیصد رہی اور رمضان المبارک میں متعدد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔

ایک ماہ میں چکن 41.46 فیصد، آلو 31 فیصد، پھل 9.72 فیصد مہنگا ہوا جبکہ  دودھ 4.63، ملبوسات 4 اور مصالحہ جات 3.71 فیصد مہنگے ہوئے۔

ایک ماہ کے دوران پیاز 23 فیصد، سبزیاں 19 فیصد، انڈے 18 فیصد، موٹر فیول 13 فیصد، ٹماٹر 8 فیصد اور دالیں 4 سے 7 فیصد تک سستی ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں آلو 96 فیصد، دال مونگ 83 فیصد اور دال ماش 55 فیصد تک مہنگی ہوئیں جبکہ ایک سال میں گیس کے نرخ 55 فیصد ، سبزیاں 21 فیصد، چینی 20 فیصد اور انڈے 19 فیصد مہنگے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں سمندری راستے سے پاکستان کیساتھ تجارت کے نئےدور کا آغاز ہوگیا

ایک سا ل میں ٹماٹر 39 فیصد، پیاز 21 فیصد، موٹر فیول 19 فیصد اور سبزیاں 4 فیصد سستی ہوئیں۔


متعلقہ خبریں