شعیب اختر نے ایف آئی اے کی طلبی کے نوٹس کو چیلنج کر دیا


اسلام آباد: سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی طلبی کے نوٹس کو چیلنج کردیا۔

ذرائع کے مطبق شعیب اختر نے اپنے وکیل کے ذریعے طلبی کے نوٹس کے خلاف ڈی جی ایف آئی اے کو اپیل کر دی ۔

انہوں  نے مؤقف اپنایا ہے کہ ایف آئی اے کا شعیب اختر کو طلب کرنے کا نوٹس غیر قانونی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے طلب کرنے سے قبل قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے اور نہ ہی طلب کرنے کی وجوہات بتائی ہیں۔

کرکٹر شعیب اختر: آج ایف آئی اے دفتر میں پیش نہ ہونیکا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ شعیب اختر قومی کھلاڑی اور ملک کے لیے بہترین فرائض سر انجام دئیے، انکوائری افسر نے جان بوجھ کر نوٹس پبلک کیا۔

شعیب اختر کے وکیل نے استدعا کی کہ ڈی جی ایف آئی اے طلبی کا نوٹس کالعدم قرار دیں اور اپیل کے حتمی فیصلہ تک انکوائری روکنے کا حکم دیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کو آج دفتر میں بلایا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔

ان کے وکیل نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا کہ پی سی بی کے مشیر کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات ان کی نظر میں جرم نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں