سعودی عرب: پاکستانی ڈاکٹر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے جاں بحق

سعودی عرب: پاکستانی ڈاکٹر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے جاں بحق

ریاض: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے پاکستانی ڈاکٹر نعیم خالد چودھری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 47 سالہ ڈاکٹر نعیم خالد چودھری پہلے پاکستانی ڈاکٹر ہیں جنہوں نے مہلک وبا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے سعودی عرب میں جان کی بازی ہاری ہے۔

لندن: کورونا، جنگ میں پاکستانی ڈاکٹر نے جان کی بازی ہار دی

سعودی عرب کی ویب نیوز کے مطابق وہ مکہ کے حرا جنرل اسپتال میں بحیثیت جنرل سرجن فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ سعودی عرب میں کام کرنے والے وہ پہلے پاکستانی ڈاکٹر ہیں جو کورونا وائرس کی وجہ سے دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ پسماندگان میں بیوہ اورتین بیٹیاں شامل ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں اس وقت کئی پاکستانی ڈاکٹرزا ور ہیلتھ ورکرز مہلک وبا کورونا کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔

مشرق وسطی میں پاکستانی ڈاکٹرز کی برخاستگی کے بعد پنجاب حکومت متحرک

ڈاکٹرنعیم خالد چوہدری  کی اہلیہ ڈاکٹر طوبیٰ بھی مکہ کے حرا جنرل اسپتال میں ریڈیو لوجسٹ ہیں۔ افسوسناک امر ہے کہ انہیں اور ان کی تین بیٹیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔

پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر راجہ عجاز اورقونصل جنرل جدہ خالد مجید نے ڈاکٹر نعیم خالد چودھری کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سفارتخانے کی جانب سے انہیں تمام ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔

امریکہ: پاکستانی ڈاکٹر جوڑا شادی کے دوسرے دن ڈیوٹی پر پہنچ گیا

پاکستانی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ میں ڈاکٹر نعیم خالد چودھری کے خاندان اوران کے بچوں کے لیے دعا گو ہوں جو اس وقت علاج اور تنہائی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں