کراچی: پولیس کے 280 افسران و جوانوں میں کورونا کی تصدیق


کراچی : کراچی پولیس میں اب تک 280 افسران و جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق 40 سے زائد پولیس افسرواہلکار صحتیاب ہو کر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

کورونا، پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار 896 کیسز، اموات 1838تک جا پہنچیں

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پلازمہ عطیہ کرنے والے پولیس اہل کار اور افسران کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیئے۔

قومی ادارہ برائے امراض خون کےسربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے پلازمہ عطیہ کرنے والے جوانوں کو سراہا۔

بعد ازاں پولیس افسران و جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ صحتیاب پولیس افسران و جوان پلازمہ عطیہ کرنےمیں حصہ لیں۔


متعلقہ خبریں