کورونا کے پھیلاؤ کا علم تھا تولاک ڈاؤن ختم کیوں کیا؟ شیری رحمان

پولیو کے بڑھتے کیسز کو زیر بحث لانے کی تحریک سینیٹ میں پیش

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن کے خاتمے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا علم تھا تو پھر اسے ختم کیوں کیا تھا؟

ملک مزید لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکتا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے خطاب کو قوم سے مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک کر انسانی زندگیاں نہیں بچا سکتی ہے تو پھر حکومت کا کیا کام ہے؟

کورونا وائرس کے ابتدائی مرحلہ میں 30 لاکھ افراد بے روزگار ہونے کا خدشہ، مشیر خزانہ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے چکنے والی سینیٹر شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غریب آدمی کو کورونا وائرس کا آسان شکار بنا رہے ہیں۔

کورونا، پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار 896 کیسز، اموات 1838تک جا پہنچیں

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شیری رحمان نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کس منہ سے عوام کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی تلقین کررہے ہیں؟


متعلقہ خبریں