الیکشن کمیشن نے نادرا سے 18 سال سے بڑے افراد کا ڈیٹا طلب کر لیا


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نادرا سے 18 سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ہدایات پر چیئرمین نادرا کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

نادرا دفاترمیں ہفتے کی تعطیل ختم

مراسلے کے مطابق نادرا سے شناختی کارڈ نہ بنوانے والے 18 سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

الیکنش نے نادرا سے کہا ہے کہ اس ضمن میں جلد از جلد تمام مطلوبہ تفصیلات فراہم کی جائیں۔

نادرا، حکومت سندھ کو درکار ڈیٹا فراہم کرے: رحمان ملک

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر جامعہ حکمت عملی بنائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں