سعودی عرب: کورونا کے بڑھتے کیسز، جدہ میں دوبارہ جزوی کرفیو


ریاض: سعودی عرب میں حکومت نے ایک مرتبہ پھر جدہ میں آئندہ دو ہفتوں کے لیے جزوی کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی عرب: پاکستانی ڈاکٹر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے جاں بحق

جدہ میں لگائے جانے والے جزوی کرفیو کا دورانیہ 15 گھنٹے کا ہوگا جو دوپہر تین بجے سے لے کر آئندہ صبح چھ بجے تک نافذ رہے گا۔ اس بات کا فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب کیا گیا ہے۔

کورونا : دنیا میں 67 لاکھ ہزار 37سے زائد افراد متاثر،3 لاکھ 93 سے زائد جاں بحق

سعودی عرب کے معروف انگریزی اخبار کے مطابق جزوی کرفیو کا نفاذ ہفتے سے ہو گا۔ دوران کرفیو تمام مساجد بند رہیں گی اور سرکاری و غیر سرکاری دفاتر بھی مکمل طور پر بند رہیں گے۔

اخبار کے مطابق تمام ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کی اشیا کی دکانوں پر بھی اعلان کردہ جزوی کرفیو کا مکمل اطلاق ہوگا۔

سعودی عرب میں کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیاں اٹھانے کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر ریاض میں بھی کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا تو جدہ کی طرز کا کرفیو وہاں بھی نافذ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں