آزاد کشمیر میں کورونا کے مزید 32 کیسز سامنے آ گئے

کراچی: ملیر میں 44 گھروں کے اطراف اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 32 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔

ترجمان آزاد کشمیر حکومت کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد آزاد کشمیر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 331 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ  پاکستان میں  کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی ہے اور 89 ہزار 249 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار 838 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گنٹوں کے دوران ریکارڈ 22 ہزار, 812نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ 31 ہزار 198 مریض صحتیاب ہو گئے۔

ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے گئے۔ پاکستان میں ایکٹوکیسز کی تعداد 54ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

پاکستان کا صوبہ سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 33ہزار536 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 33ہزار144، خیبرپختونخوا 11ہزار890، بلوچستان5ہزار582، اسلام آباد 3یزار946، آزادکشمیر299 اور گلگت بلتستان میں 852کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس: دنیا میں65 لاکھ سے زائد افراد متاثر،387,957 جاں بحق

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 629 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 575، خیبر پختونخوا میں 521، اسلام آباد میں41، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 53 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔


متعلقہ خبریں